کاروار:6؍مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلیمی نظام میں اچانک کوئی سدھار ممکن نہیں ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ انفرادی ذوق، سیکھنے کی دھن اور زندگی میں پیش آنے والے حالات سے ہم اپنی شخصیت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کیا۔
شہر کے دیویکر کالج میں محکمہ ذرائع ابلاغ و رابطہ کی جانب سے منعقدہ ’’وارتاودیارتھی ‘‘پروگرام میں طلبا کے ساتھ ڈی سی گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ایک طالبہ عائشہ شیخ نے جب کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام صرف روزگاروں کوہی پیدا کر رہا ہےنا؟ تو ڈی سی نے جواب دیتےہوئے کہاکہ نتیجہ خیز مطالعہ اور جنرل نالج سے ایک طالب علم کی زندگی میں انقلابی تبدیلی ممکن ہے۔ ڈاکٹر ہریش کمار نے کہاکہ ہرایک محکمہ رشوت خوری سے پُرہے، انصاف پر چلیں گے تو ہی رشوت خوری کا ازالہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ جو رشوت دے رہاہے وہ بھی خاطی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی نےکہاکہ رشوت خوری سےزیادہ ذات پات اور چھوت چھات میں خطرنا ک حد تک اضافہ ہوا ہے، مزید کہاکہ دولت کی رشوت کے ساتھ ذات پات اور علاقائیت پر بے جا فخر کرنا بھی کسی رشوت سے کم نہیں ہے ۔
لکشمی کانت نامی متعلم نےپوچھا کہ ضلع میں تعمیر ہونے والے ملٹی اسپشالٹی اسپتال کو دوسرے ضلع کے لئے منتقل کئے جانے کی خبر سوشیل میڈیا پر آرہی ہے۔ڈی سی نےکہاکہ سوشیل میڈیا پر انفرادی خیالات کا اظہار کیاجانا چاہئے، سوشیل میڈیا پر آنے والی غیر مصدقہ باتوں پر یقین نہیں کیا جاسکتا، ضلع انتظامیہ کو اعتماد میں لئے بغیر اسپتال دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جاسکتا۔
مذاکرے کے دوران ایک متعلم نے موبائل پر پابندی کے متعلق سوال کیا تو ڈاکٹر ہریش کمار نے کہاکہ وہ ہرایک کی شخصی آزادی ہے، موبائل اور انٹرنیٹ پر پابندی ناممکن ہے، ہاں ، اس کا مثبت استعمال کریں تو کافی فائدہ ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہاکہ ضلع میں سیاحت ، ماہی گیری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہوں، میرا ایک خواب ہے، سیاحت فروغ پاتی ہے تو روزگار بھی مہیا ہوتےہیں ، جس کی بنیاد پر کوششیں جاری رہنےکا خیال ظاہر کیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپال ڈاکٹر کے جی کیشوو موجود تھے۔